0
Tuesday 14 Jan 2020 13:10

جسٹن ٹروڈو کی شہریوں کی ہلاکت پر دبے لفظوں میں امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید

جسٹن ٹروڈو کی شہریوں کی ہلاکت پر دبے لفظوں میں امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایران میں تباہ ہونے والے یوکرینی طیارے سے متعلق کہا ہے کہ اگر امریکا ایران کشیدگی نہ ہوتی تو حادثے کا شکار ہونے والے 176 افراد آج زندہ ہوتے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ گزشتہ ہفتے تہران سے پرواز کرنے والے یوکرینی طیارے کو غلطی سے حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 57 کینیڈین شہری سمیت 176 افراد ہلاک ہوئے۔ اس موقع پر کینیڈین وزیراعظم امریکی حملے میں جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہرانے سے محتاط رہے۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال نہ ہوتی تو آج حادثے کا شکار ہونے والے تمام کینیڈین شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  جنگ اور تنازع کے نتیجے میں خمیازہ ہمیشہ معصوموں کو بھگتنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ کینیڈین سمیت بڑے کارپوریٹ لیڈر ان اموات میں ٹرمپ کو الزام دیتے ہیں، اس بارے میں ٹرمپ کو بھی بتاچکا تھا۔ کینیڈین وزیراعظم نے حادثے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس گہرے دکھ اور  نقصان کے حوالے سے بات کی ہے اور  واضح جواب مانگا ہے کہ آخر یہ کیسے ہوا اور ہم ایسا کیا کررہے ہیں کہ  اس طرح کے واقعات مستقبل میں پیش نہ آئیں۔ جسٹن ٹروڈو  نے کہا کہ عراق میں نیٹو کے ٹریننگ مشن میں کینیڈا کے فوجی دستے بھی شامل ہیں، جنرل قاسم سلیمانی کے اقدامِ قتل کے ٹرمپ کے احکامات سے قبل کسی طرح کی وارننگ جاری کرنی چاہیے تھی۔ ٹروڈو نے یوکرینی حادثے میں کینیڈین شہریوں کی ہلاکت پر انصاف کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ ایرانی حکومت کو بہت احتیاط سے اس پورے معاملے پر توجہ دینی چاہیے۔ ادھر معروف کارپوریٹ رہنما سمیت کچھ کینیڈین حکام امریکی صدر ٹرمپ کو ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں جب کہ ٹروڈو نے مزید بتایا کہ وہ اس متعلق ٹرمپ سے بھی بات کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 838358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش