0
Sunday 19 Jan 2020 21:07

جی بی کے تیس سرکاری ملازمین نے بی آئی ایس پی سے وظیفہ لینے کا اعتراف کر لیا

جی بی کے تیس سرکاری ملازمین نے بی آئی ایس پی سے وظیفہ لینے کا اعتراف کر لیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے 30 سرکاری ملازمین نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ لینے کا اعتراف کر لیا۔ وزیر اعلیٰ جی بی حفیظ الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق تیس سرکاری ملازمین نے پیسہ لینے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ تین ملازمین نے انکار کیا ہے۔ حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ابھی ان کے نام سامنے نہ لانے کی ہدایت کی ہے کیونکہ تحقیقات ابھی جاری ہے اور سو فیصد ڈیٹا موجود نہیں۔
خبر کا کوڈ : 839283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش