0
Sunday 19 Jan 2020 09:43
ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹریٹ میں اتحاد امت فورم کی پریس کانفرنس

اسلام آباد، آبپارہ سے امریکن ایمبیسی تک ’’مردہ باد امریکہ‘‘ ریلی آج برآمد ہوگی

اسلامی ممالک کی سالمیت امریکی مداخلت کے خاتمے سے مشروط ہے
اسلام آباد، آبپارہ سے امریکن ایمبیسی تک ’’مردہ باد امریکہ‘‘ ریلی آج برآمد ہوگی
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی اسلام آباد کی مختلف شیعہ تنظیموں نے عالم اسلام کے عظیم مجاہد قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء پر حملے اور امریکی پالیسیوں کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی مختلف شیعہ سنی جماعتوں کے زیر اہتمام اتوار کے روز سہ پہر دو بجے آبپارہ چوک سے امریکن ایمبیسی تک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جس کا مقصد خطے میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔ ساری دنیا کے سامنے امریکہ کے ناپاک ارادوں کا پردہ چاک ہوچکا ہے۔ امریکی پالیسیاں عالم اسلام اور خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ اسلامی ممالک کی سالمیت امریکی مداخلت کے خاتمے سے مشروط ہے۔ امریکہ کے جارحانہ عزائم کے خلاف ایران کا جرات مندانہ موقف ایمانی غیرت کا عملی اظہار ہے۔ اس عالمی دہشت گرد سے نجات حاصل کرنے کے لیے امت مسلمہ کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی عراق کی دعوت پر سرکاری دورے پر تھے، وہ اہم مسلم ممالک کے درمیان دوریاں ختم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے تھے۔ کسی ملک کی انتہائی اہم اور ذمہ دار شخصیت کو نشانہ بنا کر امریکہ نے بدترین دہشت گردی کا مظاہرہ کیا۔

اہل تشیع تنظیموں کے ذمہ داران نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دے کر عراق سے باہر نکالا۔ امریکہ کے ہاتھوں قاسم سلیمانی کی شہادت اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ امریکہ اسلام دشمن تنظیم داعش کی پشت پر کھڑا ہے اور اس کے لیے راستے ہموار کر رہا ہے۔ امریکہ کا وجود پورے خطے کے لیے خطرے کی علامت بن چکا ہے۔ امریکہ اور اس کے حواری ایران کے اس لیے مخالف ہیں کہ امریکہ کے ناپاک عزائم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے مقدسات ہر مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں۔ شیعہ سنی کسی کو آل رسول (ع) کے مزارات کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے امریکی فوج کے انخلا کی منظوری کے بعد ان کے خطے میں قیام کا کوئی جواز باقی نہیں۔ امریکہ کو فوراََ اپنی افواج واپس بلانا ہوں گی۔ پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، ضلع راولپنڈی کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی، اسلام آباد کی سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی، آئی ڈی سی کے سیکرٹری جنرل فدا حسین زیدی، انجمن جانثاران کے سینئر عہدیدار مسعود حیدر زیدی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر صابر علی، صوبائی یوتھ سیکرٹری سجاد نقوی، امت بیداری مصطفٰی کے رہنما مودت حسین اور صوبائی رہنما نیاز بخاری سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔
خبر کا کوڈ : 839299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش