0
Sunday 19 Jan 2020 22:28

نوشہرہ میں دو روز سے لاپتہ بچی کی لاش زیر زمین ٹینک سے برآمد

نوشہرہ میں دو روز سے لاپتہ بچی کی لاش زیر زمین ٹینک سے برآمد
اسلام ٹائمز۔ گھر سے لاپتا ہونے والی بچی کی لاش قریبی واقع زیر زمین ٹینک سے برآمد ہوگئی، پولیس نے شک کی بنا پر دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں کمسن بچی سہ پہر 4 بجے کے بعد گھر سے باہر جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی جسے ڈھونڈا گیا لیکن کچھ پتا نہ چلا۔ آج دو روز بعد بچی کی لاش گھر سے کچھ فاصلے پر واقع زمین دوز پانی کے ٹینک سے ملی ہے۔ ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذوالفقار کے مطابق بچی کا نام نور ہے، جس کے والد باہر مقیم ہیں، لاش ملنے پر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے، ابتدائی طور پر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، بچی کو کسی نے قتل کیا یا کوئی اور وجہ ہے اس کی تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 839466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش