0
Monday 20 Jan 2020 01:07

امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ سری لنکا اور بھارت کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچی ہیں۔ ایلس ویلز اپنے 4 روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔ ذرائع کے مطابق امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، خطے کے امور اور افغانستان میں مفاہمتی عمل پر بات چیت کریں گی۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ حالیہ ایران امریکا کشیدگی، افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل اور امریکہ و طالبان مذاکرات کے حوالے سے بھی پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق ایلس ویلز وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت دیگر سینیئر حکومتی حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقاتیں کریں گی۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی اور علاقائی تحفظات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری اور افغانستان میں قیام امن پر بھی بات چیت ہوگی۔ اس موقع پر حالیہ ایران امریکا کشیدگی، افغان مفاہمتی عمل اور طالبان مذاکرات پر گفتگو ہوگی، جبکہ پاکستان کو فوجی امداد اور ٹریننگ کے معاملات بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد پہنچنے پر ایلس ویلز اور ان کے وفد کا دفتر خارجہ اور امریکی سفارت خانے کے حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔ امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 22 جنوری تک پاکستان میں چار روز قیام کریں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 839494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش