0
Monday 20 Jan 2020 21:51

حکومتی اتحاد کے بعد اپوزیشن میں بھی اختلاف

حکومتی اتحاد کے بعد اپوزیشن میں بھی اختلاف
اسلام ٹائمز۔ حکومتی اتحاد کے بعد اپوزیشن میں بھی اختلاف، اہم اتحادیوں کے ناراض ہونے کی خبر آگئی۔ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے کردار سے مایوس ہوگئے، مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کے عمل سے نکال دیا اور اپوزیشن کی دیگر سیاسی جماعتوں کو گھر بلا لیا۔ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں محمود اچکزئی، حاصل بزنجو، آفتاب شیر پاؤ، پروفیسر ساجد میر اور مولانا اویس نورانی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الر حمان آزادی مارچ، اے پی سیز اور آرمی ایکٹ کی حمایت کرنے پر پی پی اور نون لیگ کے کردار سے مایوس ہوئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان پی پی اور نون لیگ سے مشاورت کے حوالے سے بھی چھوٹی جماعتوں سے بات کریں گے جبکہ حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے حوالے سے چھوٹی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الر حمان آزادی مارچ، اے پی سیز اور آرمی ایکٹ کی حمایت کرنے پر پی پی اور نون لیگ کے کردار سے مایوس ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 839650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش