0
Monday 20 Jan 2020 21:57

اِن ہاؤس تبدیلی کی بات پکی، تین مہینے کیلئے عبوری حکومت قائم ہوگی، اکرم درانی

اِن ہاؤس تبدیلی کی بات پکی، تین مہینے کیلئے عبوری حکومت قائم ہوگی، اکرم درانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء اور اپوزیشن رہبر کمیٹی کے چیئرمین محمد اکرم خان درانی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِن ہاؤس تبدیلی کی بات پکی ہے، تین مہینے کیلیے عبوری حکومت قائم ہو گی اور انتخابی اصلاحات لا کر چھ مہینے کے اندر نئے انتخابات ہونگے، زَن اور طاقت کے زور پر لائی ہوئی نااہل حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اکرم خان درانی نے انکشاف کیا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران ذمہ دار لوگوں نے مولانا فضل الرحمان کیساتھ وعدے وعید کئے، اور اِن وعدوں کے مطابق تین مہینے کے اندر اندر ان ہاؤس تبدیلی لاکر عبوری حکومت قائم کی جائیگی۔ جس میں اپوزیشن بھی شامل ہوگی، عبوری حکومت انتخابی اصلاحات لانے کے بعد 6 ماہ کے اندر ملک میں انتخابات کرائے گی،انتخابی اصلاحات میں فوج کے کردار اور مداخلت کو ہر صورت ختم کیا جائیگا۔

اُنہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ایک نااہل شخص کو قوم پر مسلط کرکے بڑی زیادتی کی، نااہل وزیراعظم نے ملک کو ہر لحاظ سے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، ملک کی معیشت تباہ حال ہے، غریب عوام کا جینا مشکل ہو رہا ہے۔ اکرم درانی نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کے قصے کہانیاں زبان زد عام ہیں اور اب تو اتحادی سمیت اُن کے اپنے وزراء بھی عمران خان کی نا اہلی کی باتیں کر رہے ہیں، زَن اور زور کے نتیجے میں لائی ہوئی نااہل حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ فیصل واڈا نے ٹاک شو میں عمران خان کی ایماء پر آرمی چیف کی بے عزتی کی۔
خبر کا کوڈ : 839654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش