0
Monday 20 Jan 2020 22:44

حکومت سے اتحاد کراچی اور حیدرآباد کے مسائل کے حل سے مشروط تھا، کنور نوید جمیل

حکومت سے اتحاد کراچی اور حیدرآباد کے مسائل کے حل سے مشروط تھا، کنور نوید جمیل
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے اتحاد کراچی اور حیدرآباد کے مسائل کے حل سے مشروط تھا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 4 ماہ پہلے وزیراعظم سیکرٹریٹ سے خبر آئی تھی کہ ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت مل رہی ہے لیکن ان کی جماعت نے اس پر عدم دلچسپی ظاہر کی۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی والوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے، شہری پریشانی سے دوچار ہیں، ہم اس میں قصور وار پیپلز پارٹی کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی پیپلز پارٹی کو 8 وزارتیں واپس کرکے اتحاد ختم کیا تھا، وزارتیں ایم کیو ایم کی ترجیح میں شامل نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 839665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش