0
Monday 20 Jan 2020 22:16

پاک فوج نے گلگت کے علاقے رٹو میں پھنسے 22 طلبہ کو ریسکیو کرلیا

پاک فوج نے گلگت کے علاقے رٹو میں پھنسے 22 طلبہ کو ریسکیو کرلیا
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی جانب سے ریسکیو کئے گئے ان طلبہ کا تعلق نجی تعلیمی ادارے لمز سے ہے، جو سکینگ کیلئے گلگت گئے تھے، تاہم شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے پھنس گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ طلبہ رٹو کے مقام پر گذشتہ 5 دنوں سے پھنسے ہوئے تھے۔ نجی تعلیمی ادارے لمز کی انتظامیہ نے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی تھی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طلبہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری نکالنے کی ہدایت کی تھی۔ ان طلبہ میں 13 لڑکے اور 9 لڑکیاں شامل ہیں۔ تمام طلبہ راولپنڈی پہنچنے کے بعد گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 839672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش