0
Tuesday 21 Jan 2020 11:48

ہری پور، نانبائیوں نے ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کردیا

ہری پور، نانبائیوں نے ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن کے نانبائی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد بان بائیوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نانبائی ایسوسی ایشن نے ہزارہ ڈویژن میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ 100 گرام کی روٹی 10 روپے، جبکہ 200 گرام کی روٹی 20 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ نانبائی ایسوسی ایشن نے کمشنر ہزارہ ڈویژن اور متعلقہ افسران سے اظہار تشکر بھی کیا۔ خیال رہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے نانبائیوں نے غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی دھمکی دی تھی، خیبر پختونخوا میں ایک روٹی کی قیمت 15 روپے کرنے کا عندیہ سامنے آیا تھا۔ نان بائیوں کا کہنا تھا کہ آٹا مہنگا ہوگیا اب 10 روپے کی روٹی نہیں بیچ سکتے، پنجاب نے آٹے کی سپلائی بند کی ہے، قیمتیں مزید بڑھیں گی، حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو پیر سے ہڑتال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 839742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش