0
Tuesday 21 Jan 2020 12:43

کمانڈر کینیا نیوی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

کمانڈر کینیا نیوی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ کینیا نیوی کے کمانڈر کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کا چیفس آف اسٹافس اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا جبکہ کمانڈر کینیا نیوی کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کینیا نیوی نے پاکستانی بحری جہازوں کی جانب سے ممباسا میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد کی خصوصی تعریف کی۔ بعدازاں معزز مہمان کو دی گئی بریفنگ میں علاقائی بحری سکیورٹی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کینیا نیوی کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 839768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش