0
Wednesday 22 Jan 2020 17:53

کے پی حکومت کا زیادتی و قتل کے ملزمان کو عبرتناک سزائیں دینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

کے پی حکومت کا زیادتی و قتل کے ملزمان کو عبرتناک سزائیں دینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والے ملزمان کو عبرتناک سزائیں  دینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والے ملزمان کو عبرتناک سزائیں دینے کیلئے قانون سازی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں قانونی ماہرین کے ساتھ علماء کرام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسپیکر مشتاق غنی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ضلع نوشہرہ میں 8 سالہ معصوم بچی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہم نے ایسے واقعات کے خلاف اسمبلی میں کھڑے ہوکر مذمتی احتجاج کیا اور میں خود اس احتجاج کا حصہ بنا۔ اسپیکر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ بہت جلد اس حوالے سے قانون تیار کرکے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، آئین پاکستان کے تحت ایسے ملزمان کو سنگین ترین سزائیں دینے کیلئے قانون سازی کریں گے، تاکہ ایسے ملزمان کو نشانے عبرت بنایا جاسکے، قانون سازی کے حوالے سے مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ معلوم ہوسکے کہ ایسے جرم کی کیا سزاء ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 840038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش