0
Wednesday 22 Jan 2020 19:41

بلاول ہاؤس کی میڈیا ٹیم پر فائرنگ کے حقائق سامنے لائے جائیں، سریندر ولاسائی

بلاول ہاؤس کی میڈیا ٹیم پر فائرنگ کے حقائق سامنے لائے جائیں، سریندر ولاسائی
اسلام ٹائمز۔ بلاول ہاؤس کراچی کے انچارج میڈیا سیل سریندر ولاسائی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا کوریج کیلئے کراچی سے لاڑکانہ جانے والی میڈیا سیل کی ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ردعمل میں سریندر ولاسائی نے کہا کہ واقعہ سے عیاں ہے کہ صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کس نہج پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی ٹیم پر حملے کے بعد پولیس کا ردعمل تاحال آئیں بائیں شائیں کے علاوہ کچھ نہیں۔ سریندر ولاسائی نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت اور منسلک حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 840064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش