0
Wednesday 22 Jan 2020 22:23

حکومت کا ناراض اتحادیوں کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ناراض اتحادیوں کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ناراض اتحادیوں اور پی ٹی آئی کے روٹھے ہوئے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ناراض اتحادیوں کو منانے کے لیے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے ذریعے خصوصی ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 15 کروڑ روپے کے خصوصی ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے۔ ارکان قومی اسمبلی کی تجویز کردہ اسکیمز پر کام پاک پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے ہوگا اور ان خصوصی ترقیاتی فنڈز سے ان حلقوں میں گلیوں، چھوٹی سڑکوں کی تعمیر وتوسیع، سیوریج لائنوں کی مرمت اور فراہمی آب کے دیگر چھوٹے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 840090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش