0
Thursday 23 Jan 2020 16:09

ملی یکجہتی کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی شہید قاسم سلیمانی کے اہلخانہ سے ملاقات

ملی یکجہتی کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی شہید قاسم سلیمانی کے اہلخانہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے تہران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات کی اور ملت پاکستان کی جانب سے ان کو تعزیت پیش کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے امریکی مجرمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میں سوگوار ہیں۔ ایران کے دورہ پر آنے والے ملی یکجہتی کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی روح پر فتوح کیلئے فاتحہ پڑھی اور ان کے اہل خانہ کو صبر و تحمل کی تلقین کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے امریکا کی مجرم حکومت کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم جنرل اور بہت ہی محترم شخص تھے، درحقیقت ہم سب کو ان کی شہادت کا گہرا صدمہ ہے اور ہم سب ان کے غم میں سوگوار ہیں۔

ایران آئے اس وفد میں جماعت اسلامی کے نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، جمعیت علماء پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید صفدر شاہ گیلانی، شیعہ علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی، البصیرہ تحقیقاتی مرکز کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب جنرل سیکرٹری ثاقب اکبر نقوی، پاکستان ہدیتہ الہادی کے نائب سرپرست رضیت باللہ، جمعیت علماء اسلام کے طاہر حنیف نقشبندی اور متحدہ جمعیت اہل حدیث کے منتظم اعلیٰ مقصود احمد سلفی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 840244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش