0
Thursday 23 Jan 2020 22:41

نوشہرہ، بچی سے زیادتی انتقام لینے کیلئے کی، مرکزی ملزم کا انکشاف

نوشہرہ، بچی سے زیادتی انتقام لینے کیلئے کی، مرکزی ملزم کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقہ کاکا صاحب میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ مقتولہ عوض نور کے ماموں نے حجرے میں مجھے دو مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے میں نے انتقام لینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ نوشہرہ میں گذشتہ دنوں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی عوض نور کے قتل کیس کے مرکزی ملزم ابدار کا اعترافی بیان سامنے آیا ہے۔ ملزم ابدار کا کہنا ہے کہ عوض نور کے ماموں شہزاد نے اسے دو دفعہ اپنے حجرے میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اس نے انتقام لینے کیلئے عوض نور سے تعلق بنایا۔

ملزم نے بتایا کہ خواہش پوری کرنے سے انکار پر نور کو پانی کی ٹینکی میں پھینک دیا، نکلنے کی کوشش کے دوران اس نے نور کا گلا دبا دیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ ملزم نے مزید بتایا کہ لاش ملنے پر بچی کے والدین میرے گھر پہنچ گئے اور حجرے لے جا کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پھر پولیس مجھے تھانے لے آئی۔ ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذوالفقار نے میڈیا کو بتایا کہ عوض نور کے نمونے ڈی این اے کیلئے خیبر میڈیکل کالج بھیجے گئے اور مزید بہتر نتائج کیلئے نمونے پنجاب فرانزک لیب بھیج دیئے گئے ہیں، جبکہ ملزم کے خون کے نمونے بھی لاہور بھیجے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش