0
Thursday 23 Jan 2020 22:52

جماعت اسلامی سندھ کا مہنگائی کیخلاف کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہروں کا اعلان

جماعت اسلامی سندھ کا مہنگائی کیخلاف کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر تحریک انصاف حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی کے طوفان، بیروزگاری، عوام پر بھاری ٹیکس عائد کرنے اور چینی، آٹا بحران کیخلاف احتجاجی مظاہروں کی کال پر جماعت اسلامی سندھ کے تحت 24 جنوری بروز جمعہ کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، جن سے صوبائی، ضلعی اور مقامی قائدین خطاب کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ کرپشن اور کرپٹ ٹولے کیخلاف اعلان جنگ اور ملکی خزانے سے لوٹی گئی دولت واپس لانے کا اعلان کرنے والے موجودہ حکمرانوں کیلئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ لمحہ فکریہ ہے، عمران حکومت کے تمام دعوؤں کی طرح کرپشن کیخلاف جنگ کا دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا ہے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ جماعت اسلامی حکمرانوں کے عوام دشمن فیصلوں کیخلاف عوام کو منظم کرے گی، جس کا آغاز جمعہ کے دن کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہروں سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 840315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش