0
Friday 24 Jan 2020 02:15

پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر تعینات

پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر تعینات
اسلام ٹائمز۔ وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے شعبہ علوم اسلامیہ کے پروفیسر ڈاکٹرالطاف حسین لنگڑیال کو ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر تعینات کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق شعبہ علوم اسلامیہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں قائم اسلامک ریسرچ سنٹر کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب کو شعبہ علوم اسلامیہ کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا جبکہ اسلامک ریسرچ سنٹر میں پروفیسر ڈاکٹرالطاف حسین لنگڑیال کو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام ایچ ای سی سے منظور شدہ ریسرچ جنرل بھی شائع کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ بین الاقوامی تحقیقی کانفرنسز، سیمینارز اور ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال اس سے پہلے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بھی انتظامی عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور ڈائریکٹر بہاولنگر کیمپس تعینات رہے۔
خبر کا کوڈ : 840338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش