0
Friday 24 Jan 2020 23:01

امریکی شہر ہوسٹن میں زوردار دھماکا، آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے

امریکی شہر ہوسٹن میں زوردار دھماکا، آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں زوردار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پرخوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور شعلے آسمان کو چھونے لگے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر ہوسٹن کے شمالی علاقے میں زوردار دھماکے سے شہر گونج اُٹھا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے کھڑکیوں کے شیشے اور دروازے تک ٹوٹ گئے جب کہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر فوراً آگ بھڑک اُٹھی اور فلک کو چھونے والے شعلے دور ہی سے دکھائی دے رہے تھے۔ ریسکیو ادارے اہلکاروں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو جائے حادثہ پر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے تاہم واسٹن گرینڈنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر انکشاف کیا ہے کہ دھماکا ان کی فیکٹری میں ہوا ہے جہاں مشینوں کے پرزہ جات بنائے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش