0
Friday 24 Jan 2020 23:46

پشین، گھر میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پشین، گھر میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پشین میں گھر کے اندر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ سرخاب کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی جبکہ گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور ایک بہن شامل، جبکہ 2 بھائی زخمی ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اہل محلہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ دھماکہ پریشر ککر پھٹنے کے باعث ہوا، دھماکے کے وقت گھر والے سو رہے تھے۔ پولیس نے جائے دھماکہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے اہل محلہ کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں اور میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 840499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش