0
Saturday 25 Jan 2020 01:36

پاکستان میں بدعنوانی میں اضافے پر خالد مقبول صدیقی کا اظہار تشویش

پاکستان میں بدعنوانی میں اضافے پر خالد مقبول صدیقی کا اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر جس میں پاکستان میں بدعنوانی میں اضافے کا بتایا گیا ہے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدعنوانی کا ناسور ہمارے قومی اقدار میں سرائیت کرچکا ہے، اگر ہم اس کا تداراک نہ کرسکے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی، بنیادی طور پر بدعنوانی ایک سماجی برائی ہے لیکن یہ جس قدر پاکستان میں بڑھ چکی ہے اس سے پاکستان کی سالمیت بقاء اور معاشی استحکام خطرے میں پڑچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میڈیا، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ذمہ داری ہے کہ کرپشن جیسی معاشرتی برائی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، بالخصوص سیاسی جماعتیں اور وہ طبقہ جو وسائل اور اختیارات کا استعمال کرتا ہے اس میں تطہیر ضروری ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان یہ سمجھتی ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے منصفانہ اور آزادانہ نظام وضع کرنا ہوگا، ضرورت اس امر کی ہے کہ مستقل بنیادوں پر احتساب کا عمل جاری رکھا جائے اور اس طرح سے نافذ کیا جائے کہ کسی کو مقدمہ چلائے بغیر قید میں نہ رکھا جا سکے، اس کے ساتھ ساتھ تحقیقاتی اداروں میں وائٹ کالر جرائم کی تحقیقات کی صلاحیت پیدا کرنے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 840506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش