0
Tuesday 28 Jan 2020 14:39

سوا لاکھ کا ہاتھی ہوں، کہیں نہیں جارہا، آئی جی سندھ کا حیران کن بیان سامنے آگیا

سوا لاکھ کا ہاتھی ہوں، کہیں نہیں جارہا، آئی جی سندھ کا حیران کن بیان سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے اپنے تبادلے کی خبروں کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ میرا تبادلہ اتنا آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، میں کہیں نہیں جارہا۔ یوم شہداء کی مناسبت سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلیم امام کا کہنا تھا کہ میں جب جاؤں گا تو اپنی مرضی اور مقدر سے کسی بڑی اور نئے مرحلے کی جگہ پر جاؤں گا اوراگر میرا تبادلہ کیا بھی سہی تو ہاتھی سوا لاکھ کا ہی رہوں گا، یہ غلط فہمی پھیلائی گئی کہ یہ افتتاحی نہیں بلکہ الوداعی پارٹی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے تبادلے کے حوالے سے سازش کی جارہی ہے۔

کلیم امام نے کہا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ میرا تبادلہ ہورہا ہے اور میں جارہا ہوں، اس پارٹی کو الوداعی پارٹی قرار دینے والے پولیس کا خرچ بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کچھ ایسی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں جن میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے دورہ کراچی کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور آئی جی سندھ کلیم امام کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 841189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش