0
Tuesday 28 Jan 2020 21:28

دور حاضر کی یزیدیت کا مقابلہ کرنے کیلئے حضرت فاطمہ زہراؑ کی تعلیمات پر عمل کرنا واجب ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

دور حاضر کی یزیدیت کا مقابلہ کرنے کیلئے حضرت فاطمہ زہراؑ کی تعلیمات پر عمل کرنا واجب ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے یوم شہادت حضرت فاطم الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لئے خاتون جنت سلام اللہ علیہا کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہوگا، اہلبیت علیہم السلام کی حقیقی معرفت اور طرز زندگی پر عمل امت مسلمہ کو تفرقہ بازی سے نجات دلا سکتا ہے، استکبار کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے عزم استقامت کا درس اسی گھرانے سے ملتا ہے، جب تک تعلیمات اہلیبت علیہم السلام کا حقیقی درک اور مفہوم سے آشنائی نہیں ہوتی تب تک امت مسلمہ اسی طرح منتشر اور دست و گریبان رہے گی، حق فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شناخت حاصل کرکے ذلت و اضطراب کی زندگی سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلم معاشرے کو اسلامی اقدار اور روشن تعلیمات سے دور کیا جا رہا ہے، اخلاقی تنزلی پوری قوت سے سر اٹھا رہی ہے، اسلامی تہذیب و تمدن کو دانستہ فراموش کیا جا رہا ہے، جس کا بنیادی سبب اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ معاشرے کی تربیت کے لئے مستورات کو اپنی ذمہ داریاں اور کردار ادا کرنا ہوگا، جناب سیدہ صلوۃ اللہ علیہا کی زندگی خواتین کے لئے ہر میدان میں مشعل راہ ہے، بیٹی، بیوی اور ماں ہر حیثیت سے خاتون جنت کے طرز عمل سے رہنمائی لی جائے تو ایک عمدہ معاشرے کی تشکیل کی جاسکتی ہے، اگر ماں فاطمہ زہرا ہوں تو بیٹے حسن ؑ و حسینؑ ہوتے ہیں، یزید جیسے جابر و فاسق حکمران سے حق کی خاطر نبرد آزما ہونے کا درس امام عالی مقام علیہ السلام نے نبی زادی کی آغوش سے حاصل کیا، دور حاضر کی یزیدیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مخدومہ کونین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تعلیمات پر عمل کرنا واجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت باطل قوتیں پوری دنیا بالخصوص عالم اسلام کو اپنے تابع کرنا چاہتی ہیں، انہیں شکست دینے کے لئے حسینی جرات و حوصلے اور کردار کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 841260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش