0
Wednesday 29 Jan 2020 16:49

اسلام آباد، محسن داوڑ اور پی ٹی ایم کی خواتین رہا

اسلام آباد، محسن داوڑ اور پی ٹی ایم کی خواتین رہا
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں گرفتار رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے تعلق رکھنے والی خواتین کو رہا کر دیا ہے جبکہ 23 مرد کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پی ٹی ایم کے کارکنوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے پی ٹی ایم کے 23 کارکنوں کو عدالت میں پیش کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کی استدعا کی۔ مظاہرین کے وکلاء نے جوڈیشل ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے دباؤ میں آکر پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، ملزمان نے کوئی توڑ پھوڑ اور مزاحمت نہیں کی بلکہ پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ کوہسار پولیس نے گزشتہ روز پریس کلب کے باہر سے مظاہرین کو گرفتار کیا تھا جو پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ 
ملزمان کے خلاف ریاست اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور پی ٹی ایم کی خواتین کو بھی گرفتار کیا تھا تاہم انہیں رہا کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 841390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش