0
Thursday 30 Jan 2020 21:30

برطرف وزراء سے مصالحت، وزیراعظم نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کو طلب کر لیا

برطرف وزراء سے مصالحت، وزیراعظم نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کو طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی محمود خان کو جمعہ کے روز طلب کر لیا ہے۔ اس اہم ملاقات میں برطرف وزراء کے ساتھ مصالحت کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی محمود خان وزیراعظم کو صوبائی کابینہ کی کارکردگی، جبکہ برطرف وزراء کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز برطرف ورزاء عاطف خان اور شہرام ترکئی نے ملاقات کی تھی۔ خیبر پختوںخوا کے برطرف وزراء شہرام خان ترکئی اور عاطف خان نے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا تھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی اور برطرف وزراء کے مابین اختلافات گھر کا مسئلہ ہے، اس مسئلے کو اسپیکر اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیراعلٰی اور برطرف وزراء مل بیٹھ حل کریں۔ ایم این اے عثمان ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بھی چاہتے ہیں کہ پرویز خٹک، اسد قیصر اور وزیراعلٰی مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں کیونکہ وزیراعظم مختلف مسائل کے حل میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی محمود خان، عاطف خان، شہرام خان ترکئی اور پرویز خٹک کے درمیان اختلافات ختم ہونے چاہیئں، اس حوالے سے بہت جلد جرگہ متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 841669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش