0
Saturday 1 Feb 2020 07:53

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف حریت کانفرنس کا مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف حریت کانفرنس کا مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پریس کلب کے سامنے جموں و کشمیر حریت کانفرنس کے زیراہتمام بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف نعر ے بازی کی اور کہا کہ پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، ان کی ہر محاذ پر حمایت جاری رکھی جائے گی۔ مظاہرے کی قیادت جے کے ایل ایف کے وائس چیئرمین سلیم ہارون، عظمیٰ گل، فہمیدہ بٹ اور دیگر رہنمائوں نے کی۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ کشمیر میں لاک ڈائون کو 180 دن ہو گئے، کشمیر کے مسئلے پر او آئی سی اور اقوام متحدہ اپنی خاموشی توڑیں، کشمیری مکمل آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 841892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش