0
Tuesday 4 Feb 2020 09:08

اینٹی رائٹ فورس کی لیڈی اہلکار بھی ٹئیر گیس گنز چلائیں گی

اینٹی رائٹ فورس کی لیڈی اہلکار بھی ٹئیر گیس گنز چلائیں گی
اسلام ٹائمز۔ اینٹی رائٹ فورس میں بھرتی ہونیوالی خواتین اہلکار ڈنڈوں کیساتھ اب آنسو گیس کا بھی استعمال کریں گی، اینٹی رائٹ فورس کی خواتین اہلکاروں کو ٹئیر گیس کے استعمال کی پریکٹس شروع کروا دی گئی۔ لاہور کی پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں جاری بیسک اینٹی رائٹ کورس میں لیڈیز اہلکاروں کو ٹئیر گیس چلانے کا عملی مظاہرہ کروایا گیا۔ ایس پی عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ لیڈیز اہلکاروں کو ٹئیر گیس استعمال کی پریکٹس ترکش تربیت یافتہ ماسٹر ٹرینرز کروا رہے ہیں۔ دوران پریکٹس خواتین اہلکاروں کو ٹئیر گیس کے استعمال کے متعلق احتیاطی تدابیر کی تربیت دی گئی، تربیت میں ٹئیر گیس گرنیڈ کا استعمال اور رینج کے متعلق پریکٹس کروائی گئی، اس کیساتھ ساتھ لیڈیز اہلکاروں کو مرچوں کے سپرے کے استعمال کے بارے میں بھی تربیت دی جائے گی۔ ایس پی عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ جلسے جلوس اور ریلیوں میں مشتعل لیڈیز مظاہرین کو پیشہ ورانہ انداز میں منتشر کرنے کیلئے لیڈیز اہلکاروں کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 842469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش