0
Sunday 16 Feb 2020 19:23

مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کیلیے ناگزیر ہے، شاہ محمود قریشی

مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کیلیے ناگزیر ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔ ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، سید علی گیلانی عزم وہمت کی علامت بن کر آزادی کے لیے کوشاں ہیں جبکہ کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کے لیے علی گیلانی کو امید کی کرن سمجھتے ہیں، ہمارا ایمان ہے کہ آپ کی قربانی رنگ لائے گی، اس قید اور ہندوستان کے تسلط سے بھی آزادی ملے گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے، حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کے ساتھ مکمل اور بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 844915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش