?>?> جامعہ کراچی میں آئی ایس او کے زیر اہتمام سالانہ یوم مصطفیٰ (ص) کا انعقاد - اسلام ٹائمز
0
Sunday 16 Feb 2020 22:07

جامعہ کراچی میں آئی ایس او کے زیر اہتمام سالانہ یوم مصطفیٰ (ص) کا انعقاد

جامعہ کراچی میں آئی ایس او کے زیر اہتمام سالانہ یوم مصطفیٰ (ص) کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی میں دفتر مشیر امور طلباء اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سالانہ یوم مصطفیٰ (ص) کا انعقاد ایڈمن پارکنگ گراؤنڈ میں کیا گیا، یوم مصطفیٰ (ص) کی عظیم الشان تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، مولانا کاظم عباس نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، مولانا محمد رضا داؤدانی و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات سمیت میر سجاد میر، ناصر عزیز  و دیگر نے نعت و منقبت کے ذریعے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، ڈاکٹر انور زیدی، پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی، ڈاکٹر تنویر عباس، ڈاکٹر جاوید ہاشمی، پروفیسر ثمر سلطانہ، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس سمیت اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

یوم مصطفیٰ (ص) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا کہ سیرت نبویؐ کو اپنی زندگی میں نمونہ عمل بنائیں، یہی نجات کا راستہ ہے، اسلام سلامتی اور محبت کا دین ہے، شدت پسندی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ عالم اسلام کو مزید بیدار ہونے کی ضرورت ہے، تکفیری عناصر اسلام کی جھوٹا چہرہ بنا کر بیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر معراج الہدای صدیقی نے کہا کہ ہمیں حضور اکرمؐ کی سنت پر عمل کرکے اسلام اور دین محمدؐ کا بول بالا کرنا ہوگا اور سرکارؐ کی رسالت سے وفاداری کا تقاضا بھی یہی ہے۔ مولانا کاظم عباس نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ کو حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی سیرت و تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے، اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مشیر امور طلبہ پروفیسر عاصم حسین نے یوم مصطفیٰ (ص) کی عظیم الشان تقریب کے اہتمام پر آئی ایس او سے اظہار تشکر کیا۔
خبر کا کوڈ : 844939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش