1
Monday 17 Feb 2020 10:25

اسرائیل، 3 صیہونی بھی کرونا وائرس میں مبتلاء

اسرائیل، 3 صیہونی بھی کرونا وائرس میں مبتلاء
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ" نے خبر دی ہے کہ 3 صیہونیوں میں بھی "کرونا وائرس" انفکیشن کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالے تینوں صیہونی "ڈائمنڈ پرنسیس" نامی جاپانی کشتی پر موجود تھے جبکہ اس کشتی کے عملے نے خود ہی اپنے مسافروں میں کرونا وائرس جیسی علامات کے پائے جانے پر خبردار کیا تھا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ تینوں اسرائیلیوں کو ایک صیہونی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈائمنڈ پرنسیس نامی یہ بحری جہاز جاپان سے تائیوان کے درمیان سفر کرتا ہے جو اس وقت جاپان میں موجود ہے جبکہ جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ اس کشتی پر 3 ہزار 700  لوگ سوار ہیں جن میں 1 ہزار 100 عملے کے لوگ جبکہ 2 ہزار 700 مختلف ممالک کے مسافر ہیں تاہم انکے درمیان "کرونا وائرس" سے متاثر ہونیوالے مریضوں کی کل تعداد، نئے کشف شدہ 70 مریضوں سمیت 355 ہے جبکہ اس کشتی پر موجود تمامتر لوگوں کے جسم کا درجۂ حرارت مسلسل چیک کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 844992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش