0
Tuesday 18 Feb 2020 23:25

ضلع کرم میں موسم بہار، عوام نے شجرکاری کی تیاری شروع کردی

ضلع کرم میں موسم بہار، عوام نے شجرکاری کی تیاری شروع کردی
اسلام ٹائمز۔ موسم بہار کی آمد کیساتھ ہی ضلع کرم کے عوام نے شجرکاری مہم کی تیاریاں شروع کردی ہیں، ضلع کرم کے عوام درختوں، پودوں اور پھولوں سے اس قدر پیار و محبت رکھتے ہیں کہ مارچ سے پہلے پہلے بازاروں میں مختلف قسم کے پھلدار درختوں اور پودوں کی خریداری شروع کردی گئی ہے۔ موسم بہار کی آمد کیساتھ ہی کرم کے عوام ہمیشہ شجرکاری کی بھرپور انداز میں تیاری کرتے ہیں اور انتہائی شوق کیساتھ اس مہم کو آگے بڑھایا جاتا ہے۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت اور محکمہ جنگلات کو بھی اس سلسلے میں غریب عوام کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے اور سیزن سے پہلے پہلے عوام کیلئے درخت اور پودہ جات مہیا کئے جانے چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 845379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش