0
Friday 21 Feb 2020 23:14

حیدرآباد، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام "اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ کپیسٹی بلڈنگ سیمپوزیم" کا انعقاد

حیدرآباد، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام "اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ کپیسٹی بلڈنگ سیمپوزیم" کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ٹریننگ ریسورس سینٹر، مسلم سوسائٹی حیدرآباد میں طلبہ کیلئے 2 روزہ "اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ کپیسٹی بلڈنگ سیمپوزیم" کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پروگرام کی صدارت اے ایس او کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے کی، ورکشاپ میں اعلیٰ ماہرین تعلیم اور اسکالرز نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ ورکشاپ میں انجنئیر سید حسین موسوی نے "مینیجمنٹ" کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک کامل دین ہے، جس میں معاشرے کو چلانے کیلئے مفید قوانین موجود ہیں، نظام حیات کی تمام ضروریات کو اسلام میں واضح بتایا گیا ہے، جس سے انحراف نقصان کا سبب بنتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں اسلام کے حقیقی قوانین پر عمل نہیں ہوتا، وہ پستی کا شکار ہے، اگرچہ زندگی میں مناسب اور ضروری منصوبہ بندی نہ ہو، تو ضائع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے معاشرے کی اصلاع کیلئے تمام قوانین کو فوائد کے ساتھ بیان کیا ہوا ہے۔

سیمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اصغر شہیدی نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملت جعفریہ نے گراں قدر خدمات دی ہیں، مگر بدقسمتی سے ملک دشمن قوتیں پاکستان میں کئی ڈاکٹرز، انجنئیرز، پروفیسرز، اساتذہ کرام اور دیگر شعبہ جات میں خدمات دینے والے محب وطن پاکستانی دہشتگردی کا شکار ہو چکے ہیں، جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ورکشاپ میں سینئر تنظیمی رہنما قمر عباس غدیری نے یونیورسٹی میں تنظیم کی ضرورت، ڈاکٹر سید کریم شاہ نے ہائر ایجوکیشن کی اسکالرشپ کے حصول کے طریقہ کار، انجنئیر مظہر علی چانڈیو نے موٹیویشن، محسن علی اصغری نے موضوعاتی لیکچرز دیئے۔ سیمپوزیم میں اصغریہ کے کارکنان سمیت سندھ بھر سے یونیورسٹیز کے طلبہ نے شرکت کی، جبکہ مستفید ہونے والے طلبہ کی جانب سے اس پروگرام اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کی معاشرتی ذمہ داران عمل کو سراہا گیا۔
خبر کا کوڈ : 845823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش