0
Friday 21 Feb 2020 20:09

 حکومت کی نالائقی اور نااہلی نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے، ڈاکٹر صفدر اقبال 

 حکومت کی نالائقی اور نااہلی نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے، ڈاکٹر صفدر اقبال 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت معاشی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے، عوام کو سستے داموں اشیائے ضروریات مہیا کرنے کا حکومتی ویژن اور لائحہ عمل ناپید ہے، جماعت اسلامی عام آدمی کی آواز بن کر سامنے آئے گی۔ مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تحریک کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالسلام میں زونل امرا و قیمین اور ضلعی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تحریک کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور حکمت عملی طے کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے، جو لوگ پی ٹی آئی کی حکومت کیلئے دعائیں کررہے تھے آج وہ بددعائیں دے رہے ہیں، بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات و ٹیکسوں کی یہی شرح رہی تو معاشی سرکل جام ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک گیر مہم کے ذریعے مہنگائی، بیروزگاری اور حکومتی ناکامی پر عوام کو متحد کرے گی۔ اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل چودھری اطہر عزیز ایڈووکیٹ، ضلعی نائب امراء میاں منیر احمد بودلہ، ڈاکٹر حفیظ انور، مولانا عبدالوحید اختر سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 845943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش