0
Sunday 23 Feb 2020 16:40

کرونا وائرس، پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد

کرونا وائرس، پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی بلوچستان حکومت نے وائرس کی پاکستان منتقلی کے خطرے کے پیش نظر لگائی۔ ذرائع کے مطابق تفتان میں موجود 100 کے قریب زائرین کو واپس کوئٹہ بلالیا گیا ہے، چھپ کر جانے والے زائرین کو روکنے کیلئے خصوصی چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ دوسری طرف محکمہ صحت نے وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 846271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش