?>?>  عمران خان کے اردگرد کچھ وزراء اور نزدیک ترین لوگ کرپشن میں ملوث ہیں، روف خان ساسولی - اسلام ٹائمز
0
Sunday 23 Feb 2020 23:40

 عمران خان کے اردگرد کچھ وزراء اور نزدیک ترین لوگ کرپشن میں ملوث ہیں، روف خان ساسولی

 عمران خان کے اردگرد کچھ وزراء اور نزدیک ترین لوگ کرپشن میں ملوث ہیں، روف خان ساسولی
اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنما رف خان ساسولی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے بدترین وعدہ خلافیوں کے ساتھ عوام کو مایوس کیا ہے، سرائیکی صوبے کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والی حکومت اب صرف لولی پاپ دے رہی ہے، حزب اختلاف میں سکت نہیں کہ حکومت گرا سکے، ایسے میں نئی سیاسی جماعت اور ملک میں نئے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے دوران میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ روف خان ساسولی نے کہا کہ اپوزیشن کیونکہ اپنی سابقہ کرپشن اور موجودہ بدترین حالات میں نہ تو عمران خان کا تخت گرسکتی ہے اور نہ ہی تحریک چلاسکتی ہے، بدقسمتی سے حزب اختلاف کا بھی خیال ہے کہ لوٹا ہوا مال بھی ہمارے پاس رہے اور سیاست میں بھی ان کا نام قائم و دائم رہے، لیکن دونوں کام ایک وقت میں نہیں ہوسکتے، ملک کے 22کروڑ عوام صاف اور شفاف احتساب چاہتے ہیں، مگر ملک میں نہ تو احتساب دکھائی دیتا ہے اور نہ ہی عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا کیا گیا ہے۔

روف خان ساسولی نے کہا کہ موجودہ بے لگام مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے، حکومت مرکز میں ہو یا صوبائی حکومتیں ان کی انتظامی امور میں گرفت ختم ہوچکی ہے، یہی وجہ ہے کہ مہنگائی کا جن بوتل سے نکل کر گلی کوچوں تک پہنچ کر تباہی پھیلا رہا ہے، ایسے میں ذخیرہ اندوزوں کی ہر طرف چاندی ہی چاندی ہے۔ شوگر اور فلورملز مافیا زورآور بن چکا ہے، جو کسی کے قابو میں آنے کو تیار نہیں، عمران خان کے اردگرد کچھ وزراء اور نزدیک ترین لوگ کرپشن میں ملوث ہیں، ہمارے ملک کا نظام ایسا ہے کہ بجلی اور گیس چور کو ریلیف ہے، صنعت کار اور سرمایہ دار کو کھلی چھٹی ہے جو قرضے تک معاف کر رہے ہیں اور ٹیکس بھی نہیں دے رہے، جبکہ چھوٹا تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دے رہا ہے اور ان کو کوئی ریلیف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سرائیکی صوبہ کے نام پر ووٹ تو حاصل کئے مگر آج تک صوبے کے قیام کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، عمران خان کو اقتدار دلانے میں میڈیا اور سوشل میڈیا کا اہم کردار ہے، اب میڈیا اور سوشل میڈیا بھی اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کر رہا ہے، حکومتی وزراء کی یہ حالت ہے کہ ان کے آپس کے بیانات بھی نہیں ملتے، ان حالات میں نئی قیادت، نئی سیاسی جماعت اور نیا سیاسی اتحاد ہی ملک کو بحران سے نکال کر حقیقی قیادت فراہم کر سکتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 846330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش