0
Thursday 27 Feb 2020 17:41

تہران سے کراچی پہنچنے والے ایرانی طیارے کے تمام مسافر کلیئر قرار

تہران سے کراچی پہنچنے والے ایرانی طیارے کے تمام مسافر کلیئر قرار
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پاکستان پہنچ جانے کے بعد ایرانی دارالحکومت تہران سے کراچی پہنچنے والی ایران ایئر کی پرواز آئی آر 812 کی مکمل اسکریننگ کے بعد پرواز کے تمام 232 مسافروں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق تہران سے آئی پرواز کو برج پر لگنے سے روک کر محفوظ مقام پر پارک کیا گیا۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے مسافروں کی اسکریننگ رن وے پر مکمل کی اور رن وے پر ہی حفاظتی اقدامات کے تحت ایمبولینس طلب کی گئی۔ ہیلتھ ڈیکلیریشن کے ساتھ مسافروں کا سفری ڈیٹا بھی طلب کیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے ایرانی ایئرلائن کے طیارے میں اسپرے بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 847187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش