0
Friday 6 Mar 2020 08:32

عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہؑ الزہرا اور امہات المومنین جیسی جلیل القدر ہستیاں ہیں، فردوس عاشق اعوان

عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہؑ الزہرا اور امہات المومنین جیسی جلیل القدر ہستیاں ہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں یوم خواتین کے موقع پر مبینہ عروت مارچ کی تیاریوں کیساتھ ساتھ گرم گرما بحث بھی جاری ہے۔ وفاقی وزراء فواد چودھری اور زرتاج گل سمیت متعدد وزراء عورت مارچ کو سکیورٹی دینے اور ان کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ جس پر فردوس عاشق اعوان نے اس کی مخالفت کی ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے، خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے، میڈیا یا کسی بھی فورم پہ عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ٹی وی چینل پر پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے، میڈیا کو ایسے حساس معاملات پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کے ہرقسم کے استحصال کے خلاف ہے اور انکے آئینی، قانونی، سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، عورتوں کے حق وراثت سے لے کر زینب الرٹ بل کی منظوری تک کے اقدامات عورتوں کے حقوق کیلئے حکومت کے پختہ عزم اور سوچ کا واضح اظہار ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہ الزہراکی سیرت طیبہ اور امہات المومنین جیسی جلیل القدر ہستیاں ہیں، پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ الکبری تجارت پیشہ تھیں، اسلامی تاریخ کے یہ روشن کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 848664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش