0
Friday 6 Mar 2020 23:55

عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کی چھٹی ہونے والی ہے، ملک زڑہ ور

عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کی چھٹی ہونے والی ہے، ملک زڑہ ور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ملک زڑہ ور خان نے کہا ہے کہ عنقریب عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کی چھٹی ہونے والی ہے، اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، حکومت کی ناقص پالیسیوں، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور موجودہ حکومت کے وزراء کی ناقص کارکردگی کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ ملک زڑہ ور خان نے کہا کہ اندھیرے ختم ہونے والے ہیں اور ایک بار پھر شریف برداران، مریم نواز اور انجینئر امیر مقام کی قیادت میں روشنیوں اور ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ اور اپریل کے بعد کسی بھی وقت مہنگائی اور معاشی بدحالی کا جن بوتل سے باہر نکل کر مزید بے قابو ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی جھوٹوں، نااہلوں، نالائقوں اور چوروں کے بس کی بات نہیں، عمران استعفی دے کر ہی قوم کو ریلیف دے سکتے ہیں، قوم کو ریلیف اب آپ کے گھر جانے سے ہی ملے گا۔ چینی، آٹا چور مافیا کو ساتھ بٹھاکر حکمران صرف عوام کی جیب کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے، تماشے اور جھوٹ سے تبدیلی نہیں صرف تباہی آتی ہے۔ انہوں نے کہ خیبر پختونخوا کے چپے چپے میں امیر مقام کی قیادت میں مسلم لیگ نون کا پیغام پہنچایا گیا ہے اور وہ وقت قریب ہے جب وفاق اور چاروں صوبوں میں ایک بار پھر مسلم لیگ نون کی حکمرانی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 848832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش