0
Sunday 8 Mar 2020 03:28

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی
اسلام ٹائمز۔ چین سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلنے والے موذی کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ مختلف ممالک سے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 102،237 ہوچکی ہے اور وائرس سے اب تک 3,497 افراد ہلاک جبکہ 57ہزار 622 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ چین میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوئی ہے جب کہ 99 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 80 ہزار 561 ہوگئی ہے۔ چین کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ملک جنوبی کوریا ہے جہاں سے اب تک 7 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 849070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش