1
Monday 9 Mar 2020 11:15

مقبوضہ قدس پر صیہونی حملہ، متعدد فلسطینی گرفتار

مقبوضہ قدس پر صیہونی حملہ، متعدد فلسطینی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی طرف سے جاری گرفتاری مہم تا حال جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب اسرائیلی فوج نے فلسطینی دارالحکومت مقبوضہ قدس کے قدیمی محلوں پر پوری رات جاری رہنے والے اپنے کریک ڈاؤن آپریشن میں متعدد فلسطینی نوجوانوں کو ان کے گھروں میں گھس کر گرفتار کر لیا ہے۔ فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی دارالحکومت مقبوضہ قدس کے قدیمی محلے سے 4 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد شہر قدس کے ہی محلے السعدیہ کے مزید 2 گھروں پر حملہ کر کے 2 حقیقی بھائیوں کو بھی گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی موجودگی میں "صدی کی ڈیل" نامی امن منصوبے کے یکطرفہ اعلان کے بعد سے پورے فلسطین میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن کا مقابلہ کرنے کے لئے مغربی کنارے، رام اللہ اور نابلس سمیت متعدد فلسطینی علاقوں میں گزشتہ 2 ہفتوں سے اسرائیل نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن آپریشن شروع کر رکھا ہے جس میں تاحال فلسطینی مزاحمتی محاذ کے متعدد رہنماؤں سمیت دسیوں فلسطینی نوجوانوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی و اسرائیلی سازش "صدی کی ڈیل" میں نہ صرف فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی طرف سے انجام دیئے گئے تمام جرائم کو جائز قرار دیدیا گیا ہے بلکہ اپنی سرزمینوں پر واپسی کے مسلمہ فلسطینی حق کا انکار کرتے ہوئے اسرائیل کو مزید فلسطینی علاقوں پر قبضہ جمانے کا حق بھی سونپ دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 849250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش