0
Wednesday 18 Mar 2020 18:16

کورونا وائرس امریکہ کی پیداوار ہے، سربراہ یمنی انقلابی کونسل 

کورونا وائرس امریکہ کی پیداوار ہے، سربراہ یمنی انقلابی کونسل 
اسلام ٹائمز۔ یمن کی انقلابی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس امریکہ کی پیداوار ہے۔ النشرہ کے مطابق یمن کی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس امریکہ کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ انسانیت کا دشمن ہے، امریکہ نے عام ہتھیاروں کے ذریعہ افغانستان، عراق، شام اور یمن میں ہزاروں افراد کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا، اب اس نے اپنے دشمنوں کے خلاف بائیو لوجیکل جنگ کا آغاز کیا ہے۔ محمد الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب بھی امریکہ کے بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ اگر سعودی عرب نے یمن میں اس مہلک وائرس کو پھیلانے کی کوشش کی تو اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحاد کے زير کنٹرول علاقوں ميں ہنگامی حالت نافذ نہیں کی گئی اور یہ صورتحال خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ محمد علی الحوثی نے کہا کہ یمن میں کورونا پھیلانے کے ذمہ دار امریکہ اور سعودی عرب ہوں گے.
خبر کا کوڈ : 851081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش