0
Wednesday 25 Mar 2020 16:07

سکھر قرنطینہ سینٹر میں تعینات ڈاکٹر زین العابدین خود کورونا کا شکار

سکھر قرنطینہ سینٹر میں تعینات ڈاکٹر زین العابدین خود کورونا کا شکار
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹر زین العابدین خود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔ ڈاکٹر زین العابدین نے آئسولیشن اختیار کرنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کورونا کے خلاف جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے متاثرافراد کا علاج کرنے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض خود اس وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے تھے۔ ڈاکٹر اسامہ ریاض، تفتان سے گلگت بلتستان آنے والے زائرین کے پڑی بنگلہ کے مقام پر قائم کردہ قرنطینہ مرکز میں اس وائرس سے متاثر ہونے سے قبل خدمات انجام دے رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 852517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش