0
Wednesday 25 Mar 2020 22:50

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، ڈی سی سرینگر

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، ڈی سی سرینگر
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے خبردار کیا کہ وادی کشمیر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ ابھی تک بیرون ممالک سے آئے لوگوں نے اپنی سفری معلومات کو چھپا رکھا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے خبردار کیا کہ ابھی تک جتنے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، کشمیر میں کورونا وائرس کے اسے زیادہ معاملات یا کیس ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں کا حوالہ دیتے ہوئے بیرون ممالک اور مختلف ریاستوں سے واپس آنے والے افراد پر زور دیا کہ وہ نزدیکی مقررہ کورنٹین سینٹر یعنی صحت مرکز پر جاکر اپنا طبی معائنہ کرائیں۔ انہوں نے بیرون ممالک اور ریاستوں سے لوٹے افراد سے استدعا کی کہ وہ اپنی سفری معلومات حکام کو فراہم کریں اور مقررہ اسپتالوں کے ساتھ فون نمبرات پر رابطہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 852609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش