0
Thursday 26 Mar 2020 01:09

راولپنڈی، کورونا سے جاں بحق ہونیوالی خاتون کے ورثاء لاپتہ ہوگئے

راولپنڈی، کورونا سے جاں بحق ہونیوالی خاتون کے ورثاء لاپتہ ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثاء لاپتہ ہوگئے ہیں۔ راولپنڈی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی شاہدہ نامی خاتون کو تدفین کی غرض سے سوہاوہ منتقل کیا گیا تھا۔ تدفین کے عمل میں حصہ لینے کیلئے ان کی تمام فیملی جنازے کے ہمراہ تھی، مگر تدفین کا عمل مکمل ہونے کے ساتھ ہی خاتون کی پوری فیملی غائب ہوگئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق مرحومہ کے ورثاء کو ایک الگ خالی سکول میں ٹھہرایا گیا تھا، مگر اس کے بعد ان کا کچھ پتہ نہیں۔ لاپتہ ہو جانے والے افراد کے دیگر عزیز و اقارب نے اس اقدام پہ شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور اعلٰی حکام سے معاملے کا فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی شاہدہ بیرون ملک سفر سے پاکستان آئیں تھیں۔
خبر کا کوڈ : 852637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش