0
Thursday 26 Mar 2020 08:53

کورونا کی صورتحال سنگین، لاہور میں 80 افراد میں تشخیص

کورونا کی صورتحال سنگین، لاہور میں 80 افراد میں تشخیص
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال مزید سنگین ہونے لگی، لاہور میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 80 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 323 کنفرم مریض ہیں۔ 176 زائرین ڈی جی خان، 4 زائرین ملتان، 80 لاہور، گجرات میں 21، گوجرانوالہ 8، جہلم 19 اور راولپنڈی میں 4 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملتان میں 3، فیصل آباد 3، منڈی بہاوالدین 1، نارووال  میں 1، رحیم یار خان 1، سرگودھا 1 اور اٹک میں 1 مریض میں تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں، کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے، مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں، متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کرکے ٹیسٹ کروائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 852661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش