0
Thursday 26 Mar 2020 15:01

کشمیر اور فلسطین کے شہداء کے ناحق خون پر مسلم دنیا کی خاموشی کورونا وائرس کا سبب ہے، تسنیم قریشی

کشمیر اور فلسطین کے شہداء کے ناحق خون پر مسلم دنیا کی خاموشی کورونا وائرس کا سبب ہے، تسنیم قریشی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء اور سابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ کورونا کے ذریعے دنیا بھر میں ہزاروں کی تعداد میں اموات حکمرانوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کیلئے ﷲ کی طرف سے ایک وارننگ ہے۔ سرگودہا سے جاری کیے گئے بیان میں انکا کہنا تھا کہ حکمران اور ارباب اختیار اپنا قبلہ درست کر لیں، انسانوں کی حق تلفی ظلم، جبر اور استحصال کو ترک کریں، اسوقت مقبوضہ کشمیر میں انتہائی درجے کا ظلم و بربریت، فلسطینی شہداء اور پوری دنیا میں بہتا ہوا ناحق خونِ مسلم پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی جب حد سے گزر گئی تو پھر یہ سب کچھ ہونا ہی تھا، حقیقت یہ ہے کہ علاج صرف بیماری کو ہوتا ہے، عذاب الہیٰ کا علاج صرف توبہ اور استغفار ہے، ظلم، جبر، بربریت اور استحصال کی حامل قوتوں سمیت ہم سب کو توبہ استغفار کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 852741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش