?>?> اسلامی جمعیت طلبہ نے کشمیر و جی بی میں تمام سرگرمیاں معطل کر دیں - اسلام ٹائمز
0
Thursday 26 Mar 2020 19:15

اسلامی جمعیت طلبہ نے کشمیر و جی بی میں تمام سرگرمیاں معطل کر دیں

اسلامی جمعیت طلبہ نے کشمیر و جی بی میں تمام سرگرمیاں معطل کر دیں
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اگلے تین ہفتوں کے لیے اپنی تمام تنظیمی و اجتماعی دعوتی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعیت کے ترجمان کے مطابق تمام مرکزی و ضلعی دفاتر بند رہیں گے، اس عرصے میں ''Repent to Allah'' مہم چلائی جائی گی، جس میں ہر سطح کے کارکنان کو گھروں میں رہ کر حفظ، تفسیر، لٹریچر کے اہداف دیے جائیں گے اور دیگر عبادات کی ترغیب کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جمعیت کے نوجوان قوم کی خدمت کے لیے اپنا رضاکارانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 852799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش