0
Thursday 26 Mar 2020 23:03

سانحہ کرائس چرچ، حملہ آور دہشتگرد نے 51 نمازیوں کے قتل عام کا اعتراف کرلیا

سانحہ کرائس چرچ، حملہ آور دہشتگرد نے 51 نمازیوں کے قتل عام کا اعتراف کرلیا
اسلام ٹائمز۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں قتل عام کرنے والے حملہ آور برینٹن ٹیرنٹ نے اعتراف جرم کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور پر 51 افراد کے قتل اور 40 افراد کے خلاف اقدام قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ اس سے قبل 29 سالہ حملہ آور نے الزمات سے انکار کیا تھا جب کہ اب وہ اپنے جرائم اعتراف کرچکا ہے۔ اعترافِ جرم کے بعد ٹیرنٹ کو 92 الزمات میں سزا سنائی جائے گی تاہم سزا کی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔ مقدمے کی سماعت کرنے والے جج جسٹسٹ کیمرون مینڈر نے کہا ہے کہ اعتراف کے بعد حملہ آور تمام الزامات میں مجرم قرار پائے گا اور اس کا اعتراف مقدمے کے فیصلے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرنٹ نے 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں جمعے کے اجتماعات میں قتل عام کیا تھا اور اس کارروائی کو فیس بک پر لائیو نشر بھی کیا تھا۔ اس قتل عام میں 51 نمازی شہید اور 41 زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 852858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش