0
Friday 27 Mar 2020 18:52

بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 16 کیسز کی تصدیق، جی بی میں مجموعی تعداد 103 ہوگئی

بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 16 کیسز کی تصدیق، جی بی میں مجموعی تعداد 103 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آگئے۔ تمام کیسز کا تعلق بلتستان سے ہے۔ اس طرح جی بی میں وائرس مریضوں کی مجموعی تعداد 103 ہوگئی۔ صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور مشیر اطلاعات شمس میر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے 16 نئے کیسز کی تصدیق کر دی۔ جی بی میں کرونا کے تین مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ڈاکٹر وائرس سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوچکا ہے۔ وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 103 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 852999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش