0
Saturday 28 Mar 2020 01:36
پاکستان میں کورونا کی صورتحال دیگر ممالک سے مختلف ہے

پاکستان میں کورونا کے 10 ہزار مشتبہ کیسز موجود ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا کے 10 ہزار مشتبہ کیسز موجود ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 10 ہزار ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 10 ہزار مشتبہ کیسز ہیں۔ میزبان کے سوال پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ تمام مشتبہ افراد کا ٹیسٹ لازمی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئی غلط اعداد و شمار جاری کرنا نہیں چاہتے لیکن ان کے علم کے مطابق کم و بیش 10 ہزار مشتبہ کورونا مریض ملک میں موجود ہیں جنکا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس سے قبل انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے 60 فیصد مریض 21 سال سے 50 سال کے درمیان ہیں، اسلئے پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال دوسرے ممالک سے مختلف ہے، اس کی وجہ شاید موسم کی وجہ سے وائرس کی ہیت میں تبدیلی ہے ہم ان تمام محرکات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ باوجود کم وسائل کے ہم نے کورونا کے پھیلائو روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی رفتار وہ نہیں جو دیگر ممالک میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اپریل تک فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز جن میں تمام ڈاکٹرز، پیرایڈیکس اور نرسز شامل ہیں کے لئے حفاظتی سامان زیادہ مقدار میں مہیا کریں گے جو اس وقت کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت کم وقت میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کے لئے ایک تربیتی کورس کرائیں اس میں 5000 ہیلتھ پروفیشنلز کو ٹریننگ دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تیزی سے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں چین سے 8 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم کورونا وائرس کے سلسلے میں پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 853077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش